دبئی میں دنیا کے بڑے ثقافتی میلے کا آغاز، افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

Published On 01 October,2021 11:33 am

دبئی: (دنیا نیوز) دبئی میں دنیا کے بڑے ثقافتی میلے کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب میں میوزک کے ساتھ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا، دبئی ایکسپو 2020 چھ ماہ تک جاری رہے گا۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کے بڑے میلے کا آغاز، ولی عہد شیخ حمدان بن محمد آل مکتوم نے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب دنیا کی سب سے بڑی 360 ڈگری پروجیکشن سکرین کے ذریعے دکھائی گئی۔

ایکسپو میں 192 ممالک کے پویلین میں آرٹ، کلچراور ایجادات کی نمائش کی جائے گی۔ عالمی نمائش میں موسمیاتی تبدیلی، انسانی رہائش گاہوں کو زیادہ پائیدار بنانے، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے، تعلیم کا مساوی حق اور صحت جیسے اہم عالمی مسائل پر بات چیت بھی ہو گی۔ اس بڑے میلے میں 25 ملین سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔


 

Advertisement