ٹینیسی: سکول میں فائرنگ سے طالب علم زخمی، حملہ آور نے گرفتاری دیدی

Published On 01 October,2021 10:25 am

میمفس: (دنیا نیوز) امریکا کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، فائرنگ کرنے والا بھاگ گیا تاہم کچھ دیر بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

امریکی ریاست ٹینیسی کے اسکول میں ایک طالب علم نے فائرنگ کر کے دوسرے کو شدید زخمی کر دیا، زخمی طالب علم کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سارے بچوں کو سکول سے نکال لیا۔

فائرنگ کرنے والا موقعہ واردات سے بھاگ گیا تاہم کچھ دیر بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔