کائنات کا سب سے بڑا تھری ڈی نقشہ عوام کے لیے پیش

Published On 15 October,2021 11:30 am

جنیوا:(روزنامہ دنیا) سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے کائنات کا سب سے بڑا تھری ڈی نقشہ عوام کیلئے پیش کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے ذریعے آپ بھی گھر بیٹھے عالمی خلائی سٹیشن، چاند اور نظامِ شمسی کے سیاروں سے لے کر دور دراز کہکشاؤں کی سیر اس طرح کرسکیں گے کہ جیسے آپ خود وہاں موجود ہوں۔‘‘ورچوئل رئیلیٹی یونیورس پروجیکٹ’’ نامی اس منصوبے کے تحت ایک اوپن سورس سافٹ ویئر بنایا گیا ہے جو بڑی بڑی زمینی اور خلائی دوربینوں کے ان گنت مشاہدات اور اعداد و شمار کو یکجا کرتے ہوئے انہیں سہ جہتی (تھری ڈی) منظر کی صورت دیتا ہے۔

اس منظر کو ورچوئل رئیلیٹی ہیڈسیٹ، تھری ڈی چشموں والے پینورامک سینما، گنبد جیسی پلانٹیریم اسکرین یا سپاٹ کمپیوٹر سکرین پر بھی آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔یہ سافٹ ویئر سوئٹزرلینڈ کے تحقیقی ادارے ‘‘ای پی ایف ایل’’ کے ماہرین نے تیار کیا ہے جو مفت ہونے کے علاوہ اوپن سورس بھی ہے ۔
 

Advertisement