لاہور کے متعدد علاقوں میں انٹر نیٹ بند کرنے کی منظوری

Published On 22 October,2021 10:59 pm

لاہور:(دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے لاہور کے متعدد علاقوں میں انٹر نیٹ بند کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور کے کن علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل رہے گا؟اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

وزارت داخلہ نے لاہور کے متعدد علاقوں میں انٹر نیٹ بند کرنے کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو فیصلے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر انٹر نیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ داتا دربار اور شاہدرہ کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

 

انٹرنیٹ سروس کے بارے وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ نئے راوی پل اور پرانے راوی پل کے علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہوگی جبکہ لاہور کے متعلقہ علاقوں میں وائی فائی، فکس لائن ڈی ایس ایل کی سروس بند ہوگی اورلاہور کے تین مخصوص علاقوں سے ملحقہ پانچ کلو میٹر کی حدود تک انٹر نیٹ سروس دستیاب نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور میں سڑکیں بلاک ہوگئیں جبکہ مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 

Advertisement