لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ والے دن لاہور آنا ہے اس دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ملاقات ہو گی۔
وزیراعلی پنجاب صوبے کے انتظامی اورسیاسی امور کے بارے میں آگاہ کریں گے، وزیراعلی بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات پر وزیراعظم کوبریف کریں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت انتظامی اجلاس بھی منعقد ہو گا، اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے پنجاب حکومت کی حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی، امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔
وزیراعظم لاہور کے ضمنی الیکشن بارے بھی پارٹی کی سینئر لیڈرشپ سے مشاورت کریں گے۔ پارٹی کی لیڈرشپ، اہم وزرا اور انتخابی مہم کی کمیٹی کے ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
وزیر اعظم کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیاتی انتخابات کے بارے میں بھی اجلاس ہو گا، احساس پروگرام، مہنگائی کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہو گا جس میں مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لئے حکومتی ٹیم نئے میکانزم بارے میں عمران خان کو آگاہ کرے گی۔