لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کو لوگوں کی مشکلات اور مسائل کا احساس ہے۔
غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کم وسیلہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت نے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں جن کے ذریعے کمزور طبقے کی فلاح پر پوری توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیز رفتار صنعتی عمل کے ذریعے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر کے غربت میں کمی کی جا سکتی ہے۔ غربت پر قابو پانے کیلئے معاشی ناہمواریوں کو دور کرنا ضروری ہے۔