جیل کے 127 سالہ پرانے قانون کو تبدیل کیا جائے گا: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Published On 13 October,2021 03:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جیل کے 127 سالہ پرانے قانون کو تبدیل کیا جائے گا، قیدی قابل نفرت نہیں ہوتے ان کا جرم قابل نفرت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کوٹ لکھپت جیل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قیدی غیر انسانی حالات میں رہنے پر مجبور ہیں، نفرت قیدیوں سے نہیں، جرم سے کرنی چاہیئے، نادار، بزرگ قیدیوں کی رہائی کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

عثمان بزدار نے جیلوں کیلئے 8.5 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ کنٹین کا ہوتا ہے، ہر جیل کی کینٹین میں معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، سردیوں میں تمام جیلوں میں گیزر نصب کیے جائیں گے، پنجاب کی تمام جیلوں کو ایمبولنس بھی فراہم کی جائے گی۔
 

Advertisement