سوات کے نوجوان نے نابینا افراد کیلئے جادوئی جوتے تیار کر لئے

Published On 28 November,2021 01:17 pm

سوات: (دنیا نیوز) اب نابینا افراد کو چھڑی کی ضرورت نہ رہی، سوات کے نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت نابینا افراد کیلئے جادوئی جوتے بنا کر سب کو حیران کردیا۔

سترہ سالہ وسیع اللہ نے نابینا افراد کے چلنے میں آسانی کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد سے جوتے بنا کر ان کی بڑی مشکل دور کردی، دسویں جماعت میں زیر تعلیم وسیع اللہ نے آرڈینو ڈیوائس کی مدد سےالیکٹرانکس کے فالتو پرزے ملاکر ایسے جوتے تیار کئے ہیں۔

جوتے 120 سینٹی میٹر کے حدود میں آنے والی تمام رکاوٹوں کے بارے مخصوص آواز کے ذریعے رہنمائی کرتے ہیں، نابینا افراد کے لیے بنائے جانے والے یہ سمارٹ شوز بجلی کے علاؤہ شمسی توانائی سے چارج کئے جاسکتے ہیں۔

نوجوان وسیع اللہ کے تیار کردہ ان سمارٹ شوز کو حکومتی سرپرستی ملنی چاہئے، اس سے نابینا افراد کی زندگی میں انقلاب لانے کے ساتھ ساتھ اس کو بین الاقوامی مارکیٹس میں فروخت کرکے کثیر زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 

Advertisement