واٹس ایپ نے منفرد فیچر کو متعارف کرانے پر کام شروع کردیا

Published On 26 December,2021 11:06 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی پیغام رسانی کی اپیلی کیشن واٹس ایپ نے گوگل کے منفرد فیچر کو متعارف کرانے بارے کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ WeBeta Info کے مطابق ایپلی کیشن نے 6ماہ قبل ایک بزنس ڈٓائریکٹری شروع کی تھی جس میں فیچر کا تعارف کرایا گیا تھا کہ صارفین واٹس ایپ کو بند کیے بغیر اپنے آس پاس کے لباس، ہوٹل اور گراسری سٹورز کے واٹس ایپ بزنس کے بارے میں جان سکتے تھے۔

یہ بزنس ڈائریکٹری ابتدائی طور پر ساؤ پاؤلو، برازیل میں محدود پیمانے پر متعارف کرائی گئی تھی۔

واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم میں Business Nearbyکے نام سے ایک اور فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جو واٹس ایپ کے صارفین کو اپنے اردگرد کے کاروباری مراکز اور دیگر مقامات کے بارے میں جاننے کے قابل بنائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہی فیچر iOS واٹس ایپ بیٹا کے لیے بھی جاری کیا جائے گا، تاہم اس کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ فیچر ابھی تک واٹس ایپ پہ دستیاب نہیں ہے، لیکن اگلی اپ ڈیٹ میں ان صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا جو پہلے سے ہی بزنس ڈائریکٹری فیچر استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ فیچر ساؤ پالو کے علاوہ دیگر ممالک میں رہنے والے صارفین کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔

 

Advertisement