مسجد الحرام میں صفائی کے لیے جدید روبوٹ کا استعمال شروع

Published On 19 January,2022 06:43 pm

ریاض:(ویب ڈیسک ) سعودی حکومت کی جانب سے مسجد الحرام میں صفائی کے لیے جدید روبوٹ کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جدید صفائی کے لئے مختص کئے گئے روبوٹ 1 گھنٹے میں 1 ہزار مربع میٹر رقبے کی صفائی کرسکتا ہے۔

جدید روبوٹ میں 68 لیٹر پانی اور جراثیم کش مادہ رکھنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ یہ انسانی مدد کے بغیر 4 گھنٹے تک مسلسل کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روبوٹ میں انتہائی حساس قسم کے سینسر اور کیمرے نصب ہیں جس کے باعث صفائی کا کام مہارت سے کرسکتا ہے۔
 

Advertisement