ریاض:(دنیا نیوز) ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آنے لگی، 3 ایرانی سفارت کار اسلامی تعاون تنظیم میں ذمہ داری سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے ۔
تہران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایرانی سفارت کاروں کے ریاض جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے مستقبل کے مذاکرات میں مزید بہتر نتائج برآمد ہونگے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تہران نے ہمیشہ سعودی عرب میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، عراق میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے چار ادوار ہوچکے ہیں۔