لاہور:(ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے نت نئے فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے اور اسی سلسلے میں اب ایک نیا فیچر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق ایپ کے اس نئے فیچر کے تحت صارفین اب ایپ میں کہیں بھی رہتے ہوئے واٹس ایپ وائس نوٹ پلے کر سکیں گے۔ گلوبل آڈیو پلیئر کو ایپ میں کہیں بھی رہتے ہوئے وائس نوٹ سننے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
The global audio player can be used to listen to voice notes wherever you are in the application. It has been recently released to certain iOS beta testers, and it s coming to WhatsApp beta for Android soon. pic.twitter.com/Cvf45CyQ8I
— WABetaInfo (@WABetaInfo) January 29, 2022
فی الحال واٹس ایپ صارفین وائس نوٹ سنتے وقت کسی صارف کی چیٹ نہیں دیکھ سکتے کیونکہ انہیں وائس نوٹ سننے کے لیے رابطے کی چیٹ یا اس گروپ پر لازمی رہنا پڑتا ہے جہاں سے وائس نوٹ بھیجا گیا ہو۔
نئے فیچر کو حال ہی میں متعدد آئی او ایس بیٹا ٹیسٹر کے لیے متعارف کیا گیا ہے جبکہ کمپنی کا خیال ہے کہ جلد ہی فیچر سے اینڈرائیڈ صارفین بھی مستفید ہوسکیں گے۔