لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے خطرناک گیم (PUBG) پر پابندی لگانے کیلئے وفاقی حکومت سے سفارش کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق کاہنہ لاہور میں والدہ اور 3 بچوں کے قتل کے معاملے پر پب جی گیم کا عادی بیٹا ہی قاتل نکلا۔ ملزم نے گھر میں موجود والدہ کے پسٹل سے ماں، بہنوں اور بھائی کو قتل کیا۔
ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب پولیس نے خطرناک گیم (PUBG)پر پابندی لگانے کیلئے صوبائی و وفاقی حکومت سے سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پب جب کو پاکستان میں بند کر دینا چاہیے، نوجوان نسل اس گیم میں پوری طرح ڈوب چکی ہے۔
کاہنہ لاہور میں والدہ اور تین بچوں کے قتل کا معمہ حل, پب جی (PUBG) گیم کا عادی بیٹا ہی قاتل نکلا۔ ملزم نے گھر میں موجود والدہ کے پسٹل سے ماں، بہنوں اور بھائی کو قتل کیا. پنجاب پولیس کا خطرناک گیم (PUBG)پر پابندی لگانے کیلئے صوبائی و وفاقی حکومت سے سفارش کا فیصلہ۔ pic.twitter.com/akudvru59S
— Punjab Police (Updates) (@PunjabPoliceCPO) January 28, 2022