ایروپونک ٹیکنالوجی کے تحت آلو کی پہلی فصل کاشت کرلی گئی

Published On 28 January,2022 11:38 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک میں ایروپونک ٹیکنالوجی کے تحت آلو کی پہلی فصل کامیابی سے کاشت کرلی گئی۔

مٹی میں کاشتکاری کا طریقہ ہوا پرانا، فصلیں اب ہوا میں ہوں گی کاشت ، ایروپونکس نظام کے تحت آلو کی پہلی فصل کامیابی سے کاشت کرلی گئی ہے۔

کوریا کی جانب سے فراہم کی گئی ایروپونک ٹیکنالوجی کی کامیابی پر پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں کوریا کے سفیر نے بھی شرکت کی ۔

زرعی ماہرین کا کہنا تھا کہ ایروپونکس نظام کاشتکاری سے پاکستان آئندہ دو برس میں آلو کے بیج کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا۔

کورین سائنس دانوں نے بھی ہوا میں آلو کے بیج کی کاشت کے نتائج کو حوصلہ افز ا قرا دیا اور ایروپونکس ٹیکنالوجی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا جبکہ ایروپونکس ٹیکنالوجی سے کسانوں کو آلو کا سستا بیج میسر آئے گا۔
 

Advertisement