لاہور:(ویب ڈیسک( پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے آئے روز فیچرز میں تبدیلیاں اور جدت لاتی رہتی ہے، اسی تناظر میں واٹس اپنے وائس نوٹ کے فیچر میں جدت لانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے وائس نوٹ کے فیچر میں جدت لائی جارہی ہے اور اس فیچر کے بعد اپ ڈیٹ کردہ فیچر صرف وائس نوٹ پر اس وقت کام کرے گا جب یہ فارورڈ کئے جائیں گے۔
وائس نوٹ کا آئیکون عام طور پر پیلے رنگ کا ہوتا ہے، اب جب بھی صارفین کوئی نوٹ یا ساؤنڈ کلپ آگے بھیجیں گے تو اس کا رنگ نارنجی ہوگا۔
واٹس ایپ اب فارورڈ کیے گئے وائس نوٹ اور آڈیو فائلوں کے درمیان فرق کرنے کے لیے مختلف آئیکنز کا استعمال کرے گا۔
فارورڈ کیے گئے وائس نوٹ میں اب وائس ویو فارمز شامل ہوں گے لیکن صرف اس صورت میں جب اسے واٹس ایپ کے اس ورژن کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہو جہاں یہ فیچر فعال ہو۔
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ واٹس ایپ نے حال ہی میں وائس نوٹ پلے بیک کی رفتار کے لیے مزید اختیارات متعارف کرائے ہیں۔ فارورڈ کردہ وائس نوٹ میں بھی یہ خصوصیت ہوگی، لیکن یہ آڈیو فائلوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔