خیبرپی کے میں نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل کورسز کا منصوبہ، 5 ارب کے فنڈز منظور

Published On 22 February,2022 09:40 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل کورسزکرائے جائیں گے۔ ایک لاکھ نوجوانوں اورگریجویٹس کو جدید کورس کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ 5 ارب روپے لاگت کے پروگرام کی منظوری بھی دے دی گئی۔

خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کو عملی طورپر باروزگار بنانے اورجدید دورکی ضروریات کے مطابق خصوصی کورسسز کروائے جائینگے، صوبائی حکومت نے ڈیجیٹل سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کی منظوری دیدی۔

سکلز پروگرام کے تحت صوبے کے 1 لاکھ نوجوانوں اورگریجویٹس کو جدید ڈیجٹل کورسز کرائے جائیں گے جس پرمجموعی طور 5 ارب روپے لاگت آئے گی، معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ کورسزز 3 سے 6 ماہ پر مشتمل ہوں گے۔

دوسری جانب حکومتی اقدام کو نوجوانوں اور شہریوں نے بھی سراہا ،شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے جس سے آگاہی حاصل کرنےکے لیے مزید اقدامات بھی ضروری ہیں ۔

سرکاری حکام کے مطابق پروگرام کا مقصد نوجوانوں اور گریجویٹس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے مواقع دینا ہے۔