اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد پولیس نے واٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز کر دیا ۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے جدید پولیسنگ کی طرف ایک اور اہم قدم بڑھاتے ہوئے نئے نظام کا اجرا کر دیا جس کے تحت شہری واٹس ایپ میسنجر سے 03342874287 اور 033ICTP-ICTP پر فری میسیج کریں گے۔ واٹس ایپ پر تمام میسیجز بغیر کسی چارجز کے بھیجے جا سکیں گے۔ اس کے ذریعے شہری تمام سروسز فنگر ٹپس پر حاصل کرسکیں گے۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے شہری انگریزی اور اردو زبانوں میں سروسز حاصل کرسکتے ہیں، ہم جدید اور عوام دوست خدمات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔ احسن یونس نے کہا کہ یہ نظام شہریوں کو انتہائی آسانی سے پولیس خدمات تک رسائی کے قابل بناتا ہے،شہری اپنی مطلوبہ خدمات تک رسائی کے لیے فراہم کردہ مینو سے ہی متعلقہ آپشن کا انتخاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سروس انفرادی مسیج، ویڈیو، تصاویر وغیرہ کا جواب نہیں دے سکتی، شہری آن لائن شکایات اور کرائم رپورٹنگ کے لئے آپشن نمبر 4 کا انتخاب کریں گے۔