فرش پر جھاڑو اور پانی سے بھرپور صفائی کرنیوالا روبوٹ

Published On 12 May,2022 01:04 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکا میں ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو جھاڑو اور گیلے کپڑے سے فرش صاف کرنے کی مشقت نہایت خوش اسلوبی اور تیزی سے انجام دے سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنا کام مکمل کرنے کے بعد اپنے چارجنگ خانے میں پہنچ جاتا ہے اور وہاں چارج ہوتا رہتا ہے۔ اب ایپ کی بدولت اس کی ٹائمنگ اور کام کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے۔ اپنی چھوٹی جسامت کے باوجود یہ بہت قوت سے ہوا کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو 3200 پی اے قوت تک ہو سکتی ہے۔

روبوٹ گرد کے چھوٹے ذرات کو اپنی جانب کھینچ لیتا ہے، اس کا اندرونی نظام 60 روز کی گرد اپنے اندر رکھ سکتا ہے۔