ایک درجن سے زائد خواص والا انقلابی پنکھا

Published On 01 June,2022 10:54 am

کیلفورنیا :(روزنامہ دنیا) ایک دلچسپ ایجاد ملاحظہ کیجئے جس میں ایک شے میں 20 اشیا موجود ہیں۔

یہ کہنے کو تو ایک غیر روایتی پنکھا ہے لیکن اس میں ہیٹر، ایئرپیوریفائر، ایئرکنڈیشن، اسپیکر، لائٹ، یوایس بی، ایلیکسا اسسٹنٹ، الٹرا وائلٹ روشنی، ایئر فلٹر، بلو ٹوتھ آپشن، گھڑی اور الارم، ریموٹ کنٹرول، ایپ کنٹرول، ٹچ پینل، موبائل فون چارجر اور دیگر اہم خواص موجود ہیں۔

اس ایجاد کو ہیکسون اسمارٹ ایئرفین کا نام دیا گیا ہے جس کی چندہ مہم کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گو گو پر تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔ یہ ایک طرح کا غیر روایتی پنکھا ہے جسے بڑی مہارت سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ فیچر سمو دیے گئے ہیں جو ہماری روزمرہ ضروریات پورا کرتے ہیں۔

اپنے لاتعداد شاندار خواص کی بدولت اسے دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ اور ٹیکنالوجی ویب سائٹ پر سراہا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی چندہ مہم میں تیزی سے رقم دی گئی اور لوگوں نے اس ہرفن مولا شے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
 

Advertisement