ایف ڈی اے سے منظور شدہ وائرلیس سٹیتھو سکوپ

Published On 01 June,2022 11:22 am

سان ڈیاگو : (روزنامہ دنیا) امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ایک دلچسپ طبی ایجاد کی منظوری دیدی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دلچسپ طبی ایجاد ایک وائر لیس سٹیتھو سکوپ ہے تاہم اسے دیگر اہم امور کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سٹیمو سکوپ پرو نامی یہ ایجاد ایک چھوٹی سی ڈبیا کی مانند ہے جو دیگر فالتو آوازوں کو ہٹا کر صرف دل کی دھڑکن، سانس کی آمدورفت اور دیگر پھیپھڑوں کے عارضے کی آوازیں سنا سکتی ہے، وائرلیس کی بدولت اس کا سارا ڈیٹا سمارٹ فون ایپ پر موصول ہوتا ہے۔

یہ ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے اور بار بار دیکھا جاسکتا ہے، وائرلیس سٹیتھو سکوپ کو دیگر بہت سے کاموں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، حاملہ مائیں اسے اپنے بیٹ پر چپکا کر بچے کی دل کی دھڑکن بھی سن سکتی ہیں۔

اسی طرح آپ وائرلیس سٹیتھو سکوپ کو اپنی بازو کی بڑی رگ پر چپکا کر اس کی جسمانی آواز بھی سن سکتے ہیں، بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی کی بدولت تمام طبی آوازیں فون پر موصول ہوتی ہیں۔
 

Advertisement