سیاحتی مقامات اور قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات کا اعلان

Published On 23 June,2022 06:19 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحتی مقامات ، قبائلی سمیت بیشتر اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ انٹرنیٹ کی فراہمی یو ایس ایف کی ذمہ داری ہوتی ہے، تھری اور فور جی کے نیٹ لگانے کا کام موبائل کمپنی کا ہوتا ہے، سیاحتی مقامات، قبائلی اضلاع سمیت بیشتر اضلاع میں انٹر نیٹ کی سہولیات فراہم کر دی جائیں گی، اگلے 20 سال کے لئے سٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز کا معاہدہ نادرا کے ساتھ ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی ٹیم سے آئی ٹی محکمہ کا کوئی تعلق نہیں، سم کو بلاک کرنے کا صوبے کا اختیار نہیں، آئی ٹی بورڈ میں بھرتیوں سے متعلق نوٹس لیا ہے، آئی ٹی بورڈ کے کچھ ملازمیں کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی رشتہ دار کو بھرتی نہیں کیا ہے،بھارت کے پاس آئی ٹی کے ٹرینڈ لوگ ہیں، ہم ایک لاکھ لوگوں کو ٹرینڈ کریں گے، بجٹ میں اس کے لیے 8 ارب روپے مختص کئے ہیں۔
 

Advertisement