خلا میں پانچ ہزار میل فی سیکنڈ کی تیز ترین رفتار سے سفر کرنے والا ستارہ دریافت

Published On 11 July,2022 11:48 am

برلن: (دنیا نیوز) ماہرین فلکیات نے خلا میں پانچ ہزار میل فی سیکنڈ کی تیز ترین رفتار سے سفر کرنے والا ستارہ دریافت کرلیا۔

ایس فورسیون ون سکس نامی ستارہ ہماری کائنات کے مرکز میں واقعہ کہکشاں ملکی وے کے قریب موجود سیجی ٹیریس اے ( Sagittarius A) نامی بلیک ہول کے گرد چکر لگاتا ہے۔ محققین کو اس ستارےکے مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تئیس اعشاریہ پانچ ملین کلومیٹر والے بڑے سائز کے بلیک ہول کے گرد چکر صرف چار برس میں مکمل کرتا ہے جو اب تک کسی بھی ستارے کا اپنے مدار میں سب سے مختصر چکر کاٹنے کا وقت ہے۔