ماہرین فلکیات 2 مردہ سورجوں کے ٹکرانے کا نظارہ کرنے میں کامیاب

Published On 22 July,2022 06:07 pm

لندن:(دنیا نیوز) ماہرین فلکیات ایک طاقتور دوربین کے ذریعے دو مردہ سورجوں کے ٹکرانے کا نظارہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

برطانوی ماہرین فلکیات کی تیار کردہ گوٹو نامی دوربین ہسپانوی جزیرے لا پالما کے بلند پہاڑوں پر نصب ہے، اس دوربین سے سنہ 2017 میں مردہ سورج یا نیوٹران ستاروں کے تصادم کا نظارہ کیا گیا۔

اس تصادم سے بھاری دھاتیں تخلیق ہوئیں، جس سے ستارے اور سیارے بنے جیسے اربوں سال پہلے ہمارے سیارے بنے تھے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق نیوٹران ستارے اتنے بھاری ہوتے ہیں کہ ان کے مادے کا ایک چائے کے چمچ جتنا حصہ بھی چار ارب ٹن وزنی ہوتا ہے۔
 

Advertisement