پاکستان میں ٹوئٹر کی سروسز معطل ہونے کے بعد بحال

Published On 14 July,2022 05:21 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز معطل ہونے کے بعد بحال ہوگئیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان میں مشہور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر ڈاؤن ہے، یہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے سوشل میڈیا ایپ ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ٹوئٹر کریش ہو گیا تھا۔

لوگ اپنے اکاؤنٹس میں لاگ ان کرنے سے قاصر تھے، یعنی وہ کوئی ٹویٹ پوسٹ یا دیکھ بھی نہیں سکتے تھے، اس ساری صورتحال کے بعد ٹوئٹر کی کچھ ہی دیر بعد سروسز پاکستان میں بحال کردی گئیں۔
 

Advertisement