کراچی:(دنیا نیوز) قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک سید مرتضیٰ نے کہا ہے پاکستان کا 95 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ بہت کم ہے۔
سید مرتضیٰ نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو دوسرے ممالک کے ساتھ غیر منصفانہ طور پر جوڑا جارہا ہے، دیگر معاشی مسائل میں گھرے ممالک بہت زیادہ کمزور ہیں، پاکستان اپنی مالیاتی ضروریات کو آرام سے پورا کرلے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ پاکستان کے بارے میں خدشات کو غیر منصفانہ طور پر بڑھایا گیا ہے، پاکستان کو مالی سال 2023 میں 33 ارب 50 کروڑ ڈالر چاہیے، جبکہ پاکستان کے پاس 35 ارب 90 کروڑ ڈالر دستیاب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا 95 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ بہت کم ہے، غیر ملکی قرضہ بنیادی طور پر پبلک سیکٹر کے پاس ہے جو بنیادی طور پر رعایتی اور دو طرفہ ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے۔