کراچی:(دنیا نیوز) نیشنل بینک آف پاکستان میں مبینہ طور پر 200 ارب سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس ڈی جی آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ آڈیٹر جنرل نے آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ ادارے کو بھیج دی ہے، نیشنل بینک کی آڈٹ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھی فراہم کی جائے گی۔
چئیرمین پی اے سی نورعالم خان نے کہا نیشنل بینک میں مبینہ بے ضابطگیوں کا کیس نیب یا ایف آئی اے کو بھیجا جائے گا۔
چیئرمین کمیٹی نے کل چیئر مین نیب کو ایسٹ ڈیکلریشن کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔