کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کیا جائے گا، مانیٹری پالیسی پر دنیا نیوز کی سروے رپورٹ میں 15 معاشی ماہرین سے رابطہ کیا گیا، دو معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں اعشاریہ 50 اضافے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق تین معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں اعشاریہ 75 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ 7 ماہرین کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔
سروے کے دوران تین معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کا امکان ہے۔