کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بنک نے سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ 4 نجی بنکوں نے بھی شرعی عدالت فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کردی ہے۔
سٹیٹ بنک کی طرف سے سلمان اکرم راجہ نے اپیل دائر کردی۔اپیل میں وزارت خزانہ،قانون، چئیرمین بنکنگ کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سپریم کورٹ ریمانڈ آرڈر کے احکامات کو مد نظر نہین رکھا،شرعی عدالت نے سیونگ سرٹیفکیٹس سے متعلق رولز کو خلاف اسلام قرار دیا۔شرعی عدالت نےرولز میں ترمیم کا حکم دیا۔
اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ شرعی عدالت فیصلہ کیخلاف اپیل کو منظور کیا جائے،شرعی عدالت کے فیصلہ میں اٹھائے نکات کی حد تک ترمیم کی جائے۔