کراچی:(دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک نے اپنے سروے میں بتایا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر اسٹیٹ بینک کا سروے ہوا، سروے سروے میں 10 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز سے رابطہ کیا گیا، 9777 اکاؤنٹ ہولڈرز نے حصہ لیا، 70 فیصد افراد نے فیملی سپورٹ کے لئے اکاؤنٹ کھولا، اکاؤنٹ کھولنے والے 11 فیصد افراد نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایا کاری کی۔
سروے میں بتایا گیا کہ 22 فیصد افراد نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایا لگایا، کھاتے داروں میں 36 فیصد کا تعلق سعودی عرب سے ہے، 23 فیصد یواے ای، 10 فیصد برطانیہ اور یوپی یونین سے ہیں، اکاؤنٹ کھولنے والے 23 فیصد افراد بیرون ممالک کے مستقل رہائشی ہیں، 5 فیصد افراد عارضی طور پر بیرون ملک رہتے ہیں۔