کراچی : (دنیا نیوز) ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی ہو گئی، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 20 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
74 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کم ہوکر سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8ارب 20 کروڑ ڈالر پر آگئے، مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 25 اکتوبر 2019کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔
ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر ڈیڑھ کروڑ ڈالر کمی سے 6 ارب ڈالر پر آگئے، غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ زخائر کم ہوئے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چین سے قرض ملنے کے بعد چند دنوں میں زرمبادلہ زخائر بڑھ جائیں گے۔
معاشی ماہرین کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر دو ماہ سے بھی کم درآمدات کے لیے رہ گئے ہیں۔