کراچی:(دنیا نیوز) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون میں ڈیجیٹل اکاوؤنٹ میں ترسیلات میں 32 فیصد کا اضافہ ہوا۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مجموعی رقم کی مالیت 4 ارب 60 کروڑ ڈال لر سے تجاوز کرگئی، 22 ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 80 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا۔
مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں 25 کروڑ ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈالے گئے