بھارت: ڈیجیٹل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے نیا قانون لانے کی تیاری

Published On 17 July,2022 07:02 pm

نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارتی حکومت ڈیجیٹل میڈیا کو کنٹرول کرنے اور اسے اخبارات کے مساوی لانے کے لئے نیا بل متعارف کروا رہی ہے اور اس بل کی منظوری کے بعد اخبارات کی طرح نیوز پورٹل کو بھی رجسٹر کرنا ضروری ہو جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت 155 سال پرانے پریس اینڈ رجسٹریشن آف بکس ایکٹ کو ختم کر رہی ہے اور اس کی جگہ پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریڈیکل بل لارہی ہے، اب تک یہ اصول صرف اخبارات پر لاگو ہوتاتھا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس بل میں اخبارات کے لیے ایک نیا اور آسان رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور اس کے تحت ڈیجیٹل میڈیا کو بھی لایا جائے گا، اس بل کو مون سون اجلاس کے دوران پیش کرے گی اور اس کے تحت درمیانے اور چھوٹے پبلشرز کے لیے طریقہ کار کو آسان بنایاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے 2019 میں پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریڈیکل بل کا مسودہ تیار کیا تھا جس میں ڈیجیٹل میڈیا کو اس کے دائرہ کار میں لانے کی شق بھی شامل ہے۔
 

Advertisement