بھارتی سپریم کورٹ نے صحافی محمد زبیر کو عبوری ضمانت دیدی

Published On 20 July,2022 06:30 pm

نئی دہلی:(دنیا نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو ریاست اتر پردیش میں درج تمام چھ مقدمات میں عبوری ضمانت دے دی۔

سپریم کورٹ نے تمام ایف آئی آر ایک ساتھ ڈیل کرنے اور ان کی تحقیقات ایک ایجنسی سے کروانے کا حکم دے دیا۔

محمد زبیر کے خلاف 20 جون کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

یاد رہے کہ محمد زبیر نے ہی بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی وہ توہین آمیز ویڈیو سامنے لائی تھی جس پر عالمی رد عمل کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما کو پارٹی سے برطرف کردیا تھا۔
 

Advertisement