اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی بھارت سے تجارتی تعلقات بحالی کو کشمیر دشمنی قرار دے دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے حکومت کی بھارت سے تجارتی تعلقات بحالی کو کشمیر دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے خصوصی سٹیٹس کی بحالی کے بغیر بھارت سے تعلقات ناقابل قبول ہے، موجودہ حکومت کی انڈیا سے تعلقات بحالی کمشیریوں کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا این اے 240 کراچی کے عوام نے موجودہ حکومت کو مسترد کردیا، لو ٹرن آؤٹ نے ثابت کردیا حکومت عوامی اعتماد کھو بیٹھی ہے۔
سابق وزیراعظم نے ترجمانوں کو اتوار کو ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کی اور کہا پوری قوم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج میں شامل ہو۔