سرینگر:(ویب ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں بھارتی پیراملٹری کا ایک افسر ہلاک ہوگیا۔
بھارتی اور کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے بتایا کہ پلوامہ میں گونگو کراسنگ کے مقام پر قریبی باغات سے ایک ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس سے بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا اے ایس آئی ونود کمار شدید زخمی ہوگیا، ونود کمار کو فوری طورپرقریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔
بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر مسلح افراد کی تلاش شروع کردی ہے، آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔