کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا میں نومنتخب صدر نے عہدے کا حلف اٹھالیا، عوام نے رانیل وکرم سنگھے کو بھی مسترد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوام کا رانیل وکرم سنگھے کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے نومنتخب صدر پر راجاپکسا خاندان کے ساتھ ڈیل کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔
سابق صدر گوتا بایا راجا پکسے نے رانیل وکرم سنگھے کو مئی میں وزیراعظم بنایا تھا جو ان کے ملک چھوڑنے کے بعد قائم مقام صدر بن گئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے احتجاج کے دوران رانیل وکرم سنگھے کے گھرکوبھی آگ لگائی گئی تھی۔