کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے بحران سے متاثرہ جزیرے میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں سری لنکا کے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہو گی جس کے پیش نظر بدامنی کی روک تھام کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا۔
سابق وزیراعظم اورقائم مقام صدررانیل وکرم سنگھا کا کہنا ہے کہ اقدام کا اعلان عوامی سلامتی اور امن عامہ کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔