دروپدی مرمو بھارت کی 15 ویں صدر منتخب

Published On 21 July,2022 09:24 pm

نئی دہلی:(دنیا نیوز) بھارت کے صدارتی انتخابات میں قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی دروپدی مرمو 15 ویں صدر منتخب ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکمراں و اتحادی جماعتوں کی امیدوار دروپدی مرمو کو 50 فیصد سے زائد ووٹ ملے، بھارت میں 15ویں صدر کے انتخاب کے لیے دروپدی مرمو کا مقابلہ حزب اختلاف کے رہنما یشونت سنہا سے تھا، 44 سیاسی جماعتوں نے مرمو کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

دروپدی مرمو قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پہلی خاتون صدر ہیں، ان کی حلف برداری 25 جولائی کو ہوگی۔
 

Advertisement