دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں جاپان کی پہلی پوزیشن، افغانستان کا آخری نمبر

Published On 20 July,2022 03:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رواں سال دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کے حامل ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی، جاپان کا پاسپورٹ نمبر ون قرار دیا گیا ہے، ایک سوبارہ ممالک کی لسٹ میں پاکستان کا ایک سو نواں اور افغانستان کا آخری نمبر ہے۔

جاپان دنیا کا طاقتور ترین پاسپوٹ قرار، سنگاپور اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ 2022 میں دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی۔

پاسپورٹس کی عالمی رینکنگ میں جرمنی اور سپین کے پاسپورٹس بھی مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر ہیں، برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ اور پرتگال کا فہرست میں مشترکہ طور پر چھٹا نمبر ہے جبکہ امریکا، سویٹزرلینڈ، ناروے، نیوزی لینڈ اور بیلجیئم ساتویں نمبر پر ہیں۔

112ممالک کی فہرست میں بھارت کا 87 واں، بنگلادیش کا 104 نمبر ہے تاہم پاکستان اس لسٹ میں 109 ویں اور افغانستان آخری، 112 ویں نمبر پر ہے۔
 

Advertisement