جاپان : ایوان بالا انتخابات میں حکمران جماعت اور اتحادیوں نے فتح سمیٹ لی

Published On 11 July,2022 08:59 am

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کے ایوان بالا کے انتخابات میں حکمران جماعت اور اتحادیوں نے فتح کے جھنڈے گاڑ دئیے۔

سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قتل کے چند دن بعد ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی جماعت کومیتو نے جیت اپنے نام کی۔

حکمران اتحاد نے دو سو اڑتالیس نشستوں والے ایوان میں ایک سو چھیالیس نشستیں حاصل کیں جو کہ اکثریت سے کہیں زیادہ ہے۔ جاپان میں عام انتخابات کا انعقاد 2025 میں ہوگا۔
 

Advertisement