ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے، الیکشن مہم میں تقریر کے دوران سینے میں گولی ماری گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق وزیر اعظم شنزو ابے خطاب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد شنزو ابے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پولیس نے حملہ آورکو گرفتارکرکے تحقیقات کا آغازکردیا۔
یاد رہے کہ شنزو ابے نے 2020 میں خرابی صحت کے باعث وزارت عظمیٰ کے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا۔