مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی صحافی گستاخانہ جسارت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے ان علاقوں تک پہنچ گیا جہاں غیر مسلموں کے داخلے پر پابندی ہے، سوشل میڈیا پر شدید رد عمل کے بعد اسرائیلی صحافی کو معافی مانگنا پڑی۔
ایک اسرائیلی میڈیا نے دس منٹ دورانیے کی رپورٹ نشر کی جس میں صحافی کو مکہ مکرمہ کے مقدس مقامات میں گھومتے پھرتے دکھایا گیا۔ اسرائیل کے یہودی صحافی کو پتہ بھی تھا کہ غیر مسلم ان مقامات میں نہیں جا سکتے اس کے باوجود وہ مکہ میں داخل ہوا۔
شدید عوامی رد عمل پر اسرائیلی حکومت کو یہودی صحافی کی اس حرکت کو امن کی کوششوں کے لیے نقصان دہ قرار دینا پڑ گیا اور اسرائیلی صحافی کو اپنے کیے پر معافی مانگنا پڑی۔