ریاض:(دنیا نیوز) سعودی عرب نے اسرائیل سمیت تمام ممالک کی پروازوں کے لئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود اب ان تمام فضائی کمپنیوں کے لیے کھلی ہیں جو اوور فلائٹس کے لیے بین الاقوامی کنونشنز کے تحت اس کی شرائط کو پورا کرتی ہیں جن کے مطابق سول طیاروں میں کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے فیصلے سے اسرائیل سے آنے اور جانے والی مزید اوور فلائٹس کی راہ ہموار ہو جائے گی۔