بے جا پابندیاں، ٹوئٹر کا مودی سرکار کیخلاف مقدمہ

Published On 06 July,2022 11:01 pm

کیلیفورنیا:(دنیا نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بے جا پابندیوں کے خلاف اور غیر آئینی مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے ٹوئٹر کو اپنے خلاف جاری احتجاج اور مظاہروں سے متعلق پوسٹیں ہٹانے کا حکم اور اپوزیشن رہنماؤں کے اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹوئٹر نے مودی حکومت کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے یہ مؤقف اپنایا ہے کہ آئی ٹی ایکٹ کے تحت حکومت کے پاس اس طرح کے احکامات دینے کا اختیار نہیں۔