پاکستان کی پہلی الیکٹرک گاڑی کا ڈیزائن متعارف

Published On 15 August,2022 10:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی الیکٹرک گاڑی کا ڈیزائن متعارف کروادیا گیا ہے۔

گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں پہلی پاکستانی ای وی کار کا پُروٹو ٹائپ متعارف کرادیا جس کو نور ای 75 کا نام دیا گیا ہے، اس گاڑی میں 35 کلو واٹ کی بیٹری ہوگی جو پاکستان میں ہی بنائی جائے گی، بیٹری پر گاڑی 220 کلومیٹر تک اے سی کےساتھ چلائی جاسکے گی۔

گاڑی کیلئے کوئی الگ سے ڈیوائس لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور گھر میں آنے والے 220 وولٹیج سے 8 گھنٹے میں چارج ہوجائے گی جبکہ گاڑی کی قیمت کا فیصلہ اس کی پروڈکشن کے بعد کیا جائے گا۔

  5نشستوں والی ہیچ بیک کی تیز رفتار کار 127 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چلے گی، جو 2024 کے آخر میں مارکیٹ میں متعارف کرائی جائے گی۔

Advertisement