پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے گوگل کا 5 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

Published On 01 September,2022 06:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آئے ہوئے بدترین سیلاب کے باعث دنیا کے بڑے سرچ انجن گوگل نے 5 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ایک دہائی میں سب سے زیادہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے مہلک سیلابوں کے خلاف اپنی انتھک جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، اس دوران 1,200 افراد جاں بحق اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے۔

دوسری طرف گوگل نے سیلاب متاثرین کے لیے 5 لاکھ ڈالر (تقریباً گیارہ کروڑ روپے) عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملازمین بھی اس نازک وقت میں عطیات دے رہے ہیں۔ صرف چند روز کے دوران ملازمین بھی ذاتی حیثیت میں 72 ملین روپے سے زیادہ کی رقم عطیہ کر چکے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد سیلاب متاثرین کے لیے عطیات اور فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے پہل کرتے ہوئے اپنی مدد کو بڑھانا ہے تاکہ تباہی کے درمیان مشکل میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

بیان کے مطابق لاکھوں پاکستانی ملکی تاریخ کی بدترین طوفانی بارشوں اور سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں، سیلاب کی تباہی کے بعد جاری وبائی امراض بھی مسائل پیدا کر رہے ہیں۔
 

 
Advertisement