واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

Published On 24 October,2022 07:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کو دیکھتے ہوئے گاہے بگاہے نئی چیزوں کا اضافہ کرتا رہتا ہے اور اب ایک نیا فیچر سامنے آگیا ہے۔

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین کسی بھی موضوع پر رائے شماری (پول) کراسکیں گے، یہ فیچر گروپس کے ساتھ ساتھ ون ٹو ون چیٹ میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق بیٹا ورژن کے کچھ صارفین کو اس فیچر تک رسائی ملی ہے، ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کس مقصد کے لیے استعمال ہوسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق ویسے تو واٹس ایپ میں پول کا مقصد سمجھ نہیں آتا مگر یہ لوگوں کی جانب سے مختلف چیزوں کے بارے میں رائے حاصل کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہوگا، ایک پول میں 12 آپشن شامل کیے جاسکیں گے اور ووٹ ڈالنے پر واٹس ایپ کی جانب سے اسے خودکار طور پر اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جاتا ہے، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔