ویریفائیڈ ٹوئٹر اکائونٹس کے لیے تین رنگوں کے ٹِک استعمال کرنے کا اعلان

Published On 25 November,2022 05:08 pm

نیویارک(ویب ڈیسک) ایلون مسک نے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکائونٹس کے لیے تین رنگوں کے ٹِک استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی طرف سے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم کو خریدے جانے کے بعد سے ویریفکیشن معطل تھی، جسے اب ایک ٹویٹ کے ذریعے ایلون مسک نے ری لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ دسمبر کے آغاز سے ٹوئٹر بلیو ٹک ویریفکیشن پروگرام کو ری لانچ کیا جا رہا ہے، تاہم سبسکرپشن پر مبنی ویریفکیشن سسٹم کو اس وقت تک متعارف نہیں کرایا جائے گا جب تک اس امر کو یقینی نہیں بنا لیا جاتا کہ اس کا غلط استعمال نہیں ہو گا۔

 

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے تین رنگوں کے ٹِک کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گولڈ ٹِک کمپنیوں کے لیے، گرے رنگ کی ٹِک حکومتی اکائونٹس کے لیے اور بلیو ٹک شخصیات کے لیے ہو گی۔ ہر اکائونٹ کی ویریفیکیشن سے قبل اس کے مستند ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔
 

Advertisement