اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ معذوروں اورخواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پاکستان آئی ٹی یو ڈیجیٹل انکلیوژن ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور بچوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، موبائل روبوٹکس وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہیں،ہم شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل آئی سی ٹی کونسل کا قیام برائے معذور افراد بڑا حوصلہ افزاء اقدام ہے، معذور افراد کو بھی ترقی کے یکساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے معذور افراد کی زندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔