بیجنگ: (ویب ڈیسک)چین میں سائنسدانوں نے انتہائی طاقتور لیزر متعارف کروائی ہے جو ہوا کو جلا کر مختلف اشکال بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیزر سے بنی اشکال کو کسی بھی زاویے سے دیکھا اور چھوا جاسکتا ہے۔
چینی شہر ووہان میں کام کرنیوالی سائنسدانوں کی ٹیم نے ہوا میں کامیابی سے چینی حروف بناکر لیزر مشین کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، ان اشکال کو کسی بھی زاویے سے دیکھا اور ہاتھ چھوا جاسکتا ہے۔
غیر ملکی میڈٰیا کی رپورٹ کے مطابق سائنسدان نے بتایا کہ جدید ترین آلے کی مدد سے ہم کاغذ اور روشنائی کا استعمال کئے بغیر ہوا میں تصاویر بناسکتے ہیں، یہ کامیابی ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی ہماری تحقیق کا نچوڑ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے چین میں سنٹر قائم
رپورٹ کے مطابق ان شعاعوں کو ہوا میں چھوڑنے کیلئے 10 لاکھ میگاواٹ بجلی کی ضرورت پڑتی ہے، ہوا کو روشنی میں تبدیل کرنے کیلئے توانائی کی کثافت کو فی مربع سینٹی میٹر لگ بھگ ایک کھرب واٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔
لیزر کی نقاب کشائی چینی صدر شی جن پنگ کے ووہان میں لیزر کمپنیوں کا دورہ کرنے کے چند ہفتوں بعد ہوئی۔